پتور5؍اکتوبر (ا یس او نیوز) کوڈیمباڈی نامی علاقے میں جیون بھر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے والے ایک بزرگ جوڑے نے بھی موت کے سفر میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور یکے بعد دیگرے دونوں ایک ہی دن فوت ہوگئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق تنیا نائک (۷۵سال) اور لکشمی نائک (۷۰سال) محض چند گھنٹوں کے وقفے سے فطری موت کے آغوش چلے گئے۔ کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک مہینے سے تنیا نائک بیمار تھااور بستر پرپڑا ہواتھا۔ اس کی دیکھ ریکھ لکشمی کیا کرتی تھی۔ جمعرات کے دن اچانک لکشمی زمین پر بے ہوش ہوکر گرگئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔اور اس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ ہندورسم ورواج کے بعد آخری رسومات شرکت کرنے والوں کو غسل لینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لئے گھر واپس آکر رشتے داروں نے تنیا نائک کو غسل دلانے کی تیاری کی۔ تنیا کے بیٹے دھرنپّا نائک نے جیسے ہی اپنے باپ کو غسل دلانے کے لئے اپنے بانہوں میں اٹھالیا، تنیا نائک نے بھی دم توڑ دیا۔ اس طرح چند گھنٹوں کے اندر ہی ایک ہی گھر سے دوسری ارتھی اٹھائی گئی۔اس جوڑے کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔